تازہ ترین

رسوئی گیس سلنڈر پر اضافی قیمت وصول

پائین شہر میں 2ڈیلوری بائزپرجرمانہ عائد

تاریخ    10 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// صارفین کی طرف سے یہ شکایات ملنے کہ ہوم ڈیلوری کے تحت جورسوئی گیس فراہم ہوتا ہے ،اس میں اضافی رقم وصول کی جاتی ہے ،کے بعد محکمہ لیگل اینڈ میٹرولوجی نے پائین شہر میں رسوئی گیس کی ہوم ڈیلوری پر مامور2افراد (ڈیلوری بائز)پرجرمانہ عائد کیا اور موقعہ پر ہی ان سے 5ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے ضلع سری نگر کے لئے رسوئی گیس سلنڈر کے لئے 925 روپے (سبسڈی سمیت) کی قیمت طے کی ہے جبکہ ڈلیوری بوائز طے شدہ رقم سے زیادہ وصول کرتے ہوئے پائے گئے ۔سرینگر ، بڈگام ، گاندربل ، پلوامہ ، اننت ناگ ، کولگام ، اور بانڈی پورہ اضلاع کیلئے گیس سلینڈ کی قیمت 925 روپے مقرر  ہے۔بارہمولہ ، پہلگام ،ڈورو کے لئے گیس سلنڈر کی قیمت933.50 روپے ہے ضلع کپواڑہ کے لئے 942 روپے ہے۔محکمہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کیلئے محکمہ کے ٹول فری نمبر1800-180-7114پر دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔