تازہ ترین

وبائی بیماری سے نجات

مساجد اور خانقاہوں میں توبہ استغفار کی مجالس منعقد

تاریخ    10 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں کل مساجد، خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں نمازِ جمعہ پر مہلک و وبائی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ کے دربار میں نہایت آہ و زاری اور انکساری کیساتھ خصوصی دعائوں اور توبہ استغفار کی مجالس کا انعقاد ہوا۔ جن میں رب العزت سے دعا مانگی گئیں کہ وہ عالم انسانیت کو موجودہ مہلک اور وبائی بیماری کوروناوائرس سے نجات دے۔علمائے کرام نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں اُن آیات مبارک اور دعائوں سے متعلق وعظ فرمایا جو ان حالات میں اُمت مسلمہ کو پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اُن آیات اور دعائوں کا اہتمام کرنے کی تلقین کی جن کو ایسے حالات میں ورد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جبکہ علامہ مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا خورشید احمد قانونگو، سید محمد اشرف کاملی، پروفیسر محمد طیب کاملی، قاری حافظ مولوی لطیف احمد ، سعید محمد شفیع اندرابی اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطبہ جمعہ پر خصوصی دعایں مانگیں ۔