تازہ ترین

مارپیٹ کے بعد سیلز مین کی ہسپتال میں موت

نامعلوم ٹپر ڈرائیورں کے خلاف کیس درج،تلاش شروع

تاریخ    10 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//ڈلگیٹ میں30مارچ کو نامعلوم ٹپر ڈرائیور وں نے 3 نوجوانوں کی پٹائی کی جس میں سے ایک نوجوان جو کہ ڈلگیٹ میں قائم ایک دکان میں سیلز مین تھا، ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔جمعہ کونامعلوم ٹپر ڈرائیورں کے خلاف قتل کاکیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈلگیٹ کے ایک دکاندار وسیم احمد خان ساکن خانیار نے پولیس سٹیشن رام منشی باغ میں ایک تحریری شکایت درج کی جس میں انہوںنے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کی 30تاریخ کو ان کے دو سیلزمین ریاض احمد کلو ساکن آبی بچھوارہ اور اعجاز احمد کو نامعلوم چندٹپر ڈرائیورں نے زدکوب کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخمی حالت میں انہیں صدرہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پر ریاض احمد کلو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ درج کئے جانے کے بعد پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کئے جانے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی اور اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 25/2021، 302 اور دیگر دفعات کے تحت درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے اور مفرور ٹپر ڈرائیورں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ 
 

تازہ ترین