تازہ ترین

سیلاب کے دوران بچائواور امدادی کاروائیاں

زیرو برج کے قریب دریائے جہلم میں آزمائشی مشق

تاریخ    10 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر //ین ڈی آر ایف کی جانب سے کل زیرو برج کے قریب دریائے جہلم میں ایس ڈی آر ایف ، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  سرینگر اور جے کے ایس ای او سی کے اشتراک سے سیلاب جیسی صورتحال کے دوران امدادی اور بچائو تیاریوں پرآزمایشی مشق کی گئی۔یہ مشق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید حنیف بلخی کی موجودگی میں کی گئی۔س موقع پر متعلقہ محکموں کے تمام متعلقین نے حصہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق کا مقصد تمام محکموں کے آفات کی نمٹنے کی تیاری اور کردار کو جانچنا اور ضلع میں وسائل اور مواصلات کے نظام میں پائے جانی والی خامی کو تلاش کرنا تھا ، اس کے علاوہ اس سلسلے میں متعلقین اور عام لوگوں میںکردار کے شعور اجاگر کرنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی آزمایشی مشقیں بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ کسی بھی واقعے کے وقت مناسب ہم آہنگی ، فیصلہ سازی ، فوری ردعمل اور زندگی کی حفاظت اور دیگر پہلوؤں میں مدد کرتا ہے۔ مشق کے دوران  این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف نے سیلاب کے دوران جانوں کو بچانے کے لئے استعمال ہونے والے آلات اور ردعمل کی مختلف تکنیک پیش کیں جیسے کشتی کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ڈوبے ہوئے افراد کو بچانا ، دریا عبور کرنے کے دوران رسی کا استعمال ، امدادی سامان کا استعمال اور گہرائی میں مردہ وغیرہ کو تلاش کرنا شامل ہے ۔