تازہ ترین

کورونا کا قہر جاری، جموں کشمیر میں808نئے کیس

تاریخ    9 اپریل 2021 (47 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید808کیس سامنے آئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد136470تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ آج ظاہر ہونے کیسوں میں 525کیسوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ283کیسوں کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اعداد و شمار دیتے ہوئے مذکورہ ذرائع نے کہا کہ سرینگر ضلع لگاتار کورونا کیسوں کی تعداد میں سر فہرست ہے اور یہاں آج بھی 299کیس سامنے آئے، ضلع بارہمولہ میں بھی کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وہاں آج104کیس ظاہر ہوئے۔بڈگام میں36،پلوامہ میں5،کپوارہ میں22،اننت ناگ میں23،بانڈی پورہ میں11،گاندربل میں7،کولگام میں10اور شوپیان ضلع میں آج کورونا کے8کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میںآج164 اورضلع کٹھوعہ میں28کورونا کے نئے کیس سامنے آئے۔
 

تازہ ترین