تازہ ترین

بجبہاڑہ میں فوجی اہلکار گولی مار کر ہلاک

تاریخ    9 اپریل 2021 (21 : 06 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک فوجی اہلکار، جو چھٹی پر تھا، کو گولی مار کر ہلاک کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مسلح افراد نے محمد سلیم آخون ساکن بجبہاڑہ کو نزدیک سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔اُسے شدید زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے میڈیکل کالیج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔تاہم جی ایم سی اننت ناگ میں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آخون ٹیریٹوریل آرمی میں کام کرتا تھا اور آج کل چھٹی پر گھر آیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
 

تازہ ترین