تازہ ترین

عمر عبد اللہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

تاریخ    9 اپریل 2021 (35 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ جمعہ کو مثبت آگیا۔
عمر نے اس بات کی اطلاع خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلاءہوکر گھر پر ہی الگ تھلگ ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عمر نے گذشتہ بدھ کو سکمز صورہ میں کورونا مخالف ویکسین کی پہلی خوراک لی۔
اس سے قبل عمر کے والد فاروق عبد اللہ بھی کورونا مثبت آئے۔ وہ کئی روز تک سکمز میں زیر علاج رہنے کے بعد اب گھر میں ہیں۔
 

تازہ ترین