تازہ ترین

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 1لاکھ 31ہزار968 نئے کیس، 780 ہلاکتیں

تاریخ    9 اپریل 2021 (50 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سنگینی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ لگاتار دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور گذشتہ 24 کے دوران 69289 ایکٹیو کیسز کا بھی اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد 979608 ہوچکی ہے۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک بار پھر 131968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 61،899 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 11913292 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 69289 سے بڑھ کر 979608 ہو گئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 780 مریضوں کی موت سے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 167642 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.22 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.28 فیصد ہوچکی ہے۔
 

تازہ ترین