سونا گلی حد متارکہ پر عرس کا انعقاد

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں حد متارکہ پر قائم سونا گلی زیار ت پر عرس کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین کی ایک بڑی تعداد کیساتھ ساتھ علماء نے بھی شرکت کی ۔فوج کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام کے دوران فوج نے کثیر المقاصد ہال کی تعمیر کیلئے مالی معاونت دینے کا اعلان کیا ۔اس پروگرام میں پونچھ ،مینڈھر ،بھمبر گلی اور رجوری کے مکینوں نے بھی شرکت کی تاہم پاکستانی زیر انتظامیہ جموں وکشمیر کے مکین بھی مذکورہ مقام کا احترام کرتے ہیں ۔فوج کے کرشنا گھاٹی بریگیڈ کی جانب سے ہال کی تعمیر کیلئے 1لاکھ روپے کا چیک منتظمین کے حوالے کیا گیا جبکہ عام عقیدت مندوں کے علا وہ عرس میں ایس ڈی ایم مینڈھر ،ایس ڈی پی او ،ڈی ایف او اور تحصیلدار مینڈھر کے ساتھ ساتھ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
 

تازہ ترین