سرنکوٹ ۔پوٹھہ بائی پاس سڑک خستہ حالی کاشکار

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ اقبال نگر تا پوٹھہ بائی پاس سڑک کی انتہائی خستہ حالت کی وجہ سے مسافروں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں تاہم گریف حکام کی جانب سے سڑک کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آٹھ ماہ سے محکمہ کی جانب سے سڑک کی مرمت کے سلسلہ میں پتھر بچھائے گئے تھے تاہم اس کے بعد سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل ابھی تک شروع ہی نہیں کیاجاسکا ۔انہوں نے کہاکہ سڑک میں پڑے ہوئے کھڈوں کی وجہ سے اب گاڑیوں کا چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے تاہم کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی سڑک کو قابل آمد ورفت نہیں بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک پر نکاسی آب نظام مکمل مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ملحقہ علا قہ میں رہائش پذ یر لوگ بھی پریشان ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلدازجلد معیاری بنایا جائے جبکہ محکمہ کی لاپرواہی کا نوٹس لے کر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

تازہ ترین