عالمی یوم صحت کی مناسبت سے پروگرام منعقد

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے کا لا کوٹ سب ڈویژں میں عالم یوم صحت کی مناسبت سے پروگرواموں کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران لوگوں کو صحت اور صفائی کیساتھ ساتھ کووڈ کے بڑھتے ہوئے رحجان سے واقف کروایا گیا ۔کالا کوٹ میں راشٹریہ رائفل کی بٹالین کے اہلکاروں نے مختلف سرکاری سکولوں میں منعقد کروہ پروگراموں کے دوران مقامی لوگوں کو بیدار کیا ۔اس سلسلہ میں پونی ،تلواڑہ اور موگلہ کے متعدد علاقوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔فوجی ماہرین نے کہا کہ اس مشکل وقت میں عوام کو چائیے کہ وہ کووڈ جیسی مہلوک بیماری کے پھیلائو کور وکنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وائرس کا پھیلائو زیادہ ہوتا جارہا ہے جبکہ عام لوگوں کو احتیاطی تدبیر اختیار کرنا چاہئے تاکہ اس سے بچا جاسکے ۔

تازہ ترین