منشیات کے مضر اثرات

فوج نے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


راجوری //راجوری ضلع کے الاء گائوں میں منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔گور نمنٹ مڈل سکول الاء میں منعقد ہ ایس پروگرام میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس دورا فوجی ماہرین نے نوجوانوں کے منشیات کے اثرات اور سماج میں آنے والے بگاڑ کے سلسلہ میں مکمل جانکاری فراہم کی ۔فوجی آفیسران نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کو سما ج سے باہر نکالنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ والدین او ر نوجوانوں کو اس سلسلہ میں مزید بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
 

تازہ ترین