مغل شاہراہ پر دوبارہ سے برف ہٹانے کا عمل جاری

پیر گلی میں 1کلو میٹر علاقہ سے پسیوں کا ملبہ و بڑف صاف کرناباقی

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //گزشتہ دنوں مغل شاہراہ پر دوبارہ سے پڑی برف کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میکینکل شعبہ کی جانب سے مزید 1کلو میٹر علاقہ سے برف اور گر آئی پسیوں کا ملبہ ہٹانا باقی ہے ۔میکینکل شعبہ کی جانب سے گزشتہ دنوں مغل شاہراہ سے برف ہٹا لی گئی تھی تاہم دو دن قبل خطہ میں ہوئی شدید بارش اور پہاڑی علا قوں میں ہوئی برفباری کی وجہ سے مغل شاہراہ ایک مرتبہ پھر سے بند ہوگئی ۔متعلقہ حکام کے مطابق شاہراہ پر پڑی برف کیساتھ ساتھ متعدد جگہوں پر بھاری پسیاں گر آئی تھی جس کی وجہ سے شاہراہ ایک مرتبہ پھر سے بند ہو گئی تھی تاہم میکینکل شعبہ کی لیبر او ر مشینری نے دوبارہ سے کام شروع کر کے پسیوں کا ملبہ اور بر ف ہٹا رہی ہے ۔متعلقہ محکمہ کے ایک آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں کی وجہ سے کئی جگہوں پر پسیاں گر آئی تھیں جن کو ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کیلئے پشانہ سے عمل شروع کیا گیا تھا تاہم پیر گلی کے قریب ایک کلو میٹر علاقہ سے ابھی ملبہ اور برف ہٹا نا باقی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ سے جلد ہی برف ہٹا لی جائے گی تاہم اس کی بحالی کیلئے انتظامیہ کی جانب سے حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔
 

تازہ ترین