تازہ ترین

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے طریقہ کار

زیرو برج پر آزمایشی مشق آج ،ڈی سی آفس میںٹیبل ٹاک مشق منعقد

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر// سرینگر میںقدرتی آفات کے دوران ہنگامی صورتحال کے طریقہ کار کیلئے آج یعنی جمعہ کو زیرو برج پرایک آزمایشی مشق ہورہی ہے ۔اس مشق کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے کل ڈی سی آفس میں ایک سطح میز پر نقشوں اور تصاویر کے ذریعے مباحشے (TableTop Exercise) کا انعقاد کیا گیا ۔ٹیبل ٹاپ مشق کی صدارت ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کی ، جو سرینگر کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے چیئرمین بھی ہیں۔اس موقع پر انہو ں نے ٹیبل ٹاپ مشق کے انعقاد کے مقاصد اورآزمائشی مشق کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر کسی بھی قسم کی تباہی کسی انتباہ کے بغیرآتی ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ عملے اور مشینری کو تیار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلان کی اہلیت کی جانچ کرنے کے علاوہ کردار اور ذمہ داریوں کو بھی جانچنا ہے، جو کسی بھی تباہی سے نمٹنے کے لئے متعلقین کو انجام دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے متعلقین کی جانب سے اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لئے مضبوط اور فوری منصوبہ بندی اور ایس او پیز پر زور دیا۔ اس کے علاوہ آفات سے نمٹنے کیلئے قابلیت کو تقویت بخشنے اور اگر آفات پیش آئیں تو اس کے اثرات کو کم سے کم کریں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی روک تھام یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے ایک پلیٹ فارم پر مختلف محکموں میں دستیاب سائنسی ڈیٹا بیس بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ڈی ڈی ایم نے سیلاب جیسی صورتحال کے دوران  مختلف لائن محکموں کے مابین بہتر معلومات کا تبادلہ اور ہم آہنگی بہت ضروری ہے ۔دریا ئے جہلم کی گنجائش کوبڑھانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے جہلم کے پشتوں پر تجاوزات اور رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت دی۔ٹیبل ٹاپ مشق میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر سید حنیف بلخی ، جے ڈی پلاننگ ، محمد یٰسین ،ایس ڈی آر ایف فسٹ بٹالین کے کمانڈنٹ ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلع افسران، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ، فائر اینڈ ایمرجنسی ، پولیس ، ایس ایم سی ،صحت کے افسران کے علاقہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف ممبران شریک ہوئے۔
 

تازہ ترین