تازہ ترین

تحفظ قرآن اور اتحاد امت

دارالعلوم فیضان مصطفی کی جانب سے کانفرنس

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ//دارالعلوم فیضان مصطفی بمیار بونیار کی جانب سے جمعرات کو ایک کانفرنس بعنوان ’’ تحفظ قرآن اور اتحاد امت‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں وادی کے جید اور قدآور علماء کرام، مشائخ اور ارباب علم و دانش نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام علماء نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو ازسرنو قرآنی تعلیمات سے اپنا رشتہ استوار کرنا ہوگا اور اپنی جسمانی و روحانی تطہیر کا سامان مہیا کرنا ہوگا تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخروی عطا ہو۔ کانفرنس میں ارباب علم و دانش نے اتحاد امت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے تمام طبقات کو فروعی اور مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر اسلام کے مبادی افکار کی تشہر و اشاعت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ از سرنو امت مسلمہ کا بکھرا ہوا شیرازہ بحال ہوسکے ۔کانفرنس میں دارالعلوم کے کئی فارغ طلباء کی دستار بندی بھی کی گئی۔ اختتام پر مہتمم اعلیٰ دارالعلوم فیضان مصطفی بمیار مولانا طارق قادری نے تمام حاضرین مجلس اور مقتدر علماء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔
 

تازہ ترین