تازہ ترین

رمضان المبارک کیلئے انتظامات

صوبائی کمشنر کشمیر نے جائزہ لیا،قیمتیں اعتدال پر رکھنے کی ہدایت

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر //صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے رمضان المبارک اور نوترا کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کیا ۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ جبکہ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ، پی ایچ ای ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر ، ایس پی رورل ٹریفک اور وقف بورڈ کے دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تمام بازاروں میں رسوئی گیس سمیت ضروری اشیاء  کی دستیابی پر زور دیتے ہوئے انہوںنے امور صارفین محکمہ کو ہدایت دی کہ معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے  مارکیٹ چیکنگ کی جائے اور اس کے علاوہ سرکاری نرخوں کا نفاذ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ راشن کی بروقت تقسیم تمام علاقوں میں کی جائے۔ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لئے مختلف ٹیموں پر مشتمل مشترکہ ٹیموں کے معائنہ کیے جائیں۔صوبائی کمشنر نے زور دیا کہ جمعہ ، تراویح اور شب قدر کے دوران کووڈ رہنما خطوط پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی طور پر مناسب اسکریننگ اور کوویڈ سے متعلق پروٹوکول کے بعد ہی عقیدتمندوں کو اجازت دی جائے گی۔انہوں نے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ماہ مقدس کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کو بھی ہدایت دی کہ افطاری اورسحری کے دوران تمام علاقوں میں پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن سے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر صفائی مہم چلانے کی تاکید کی ، اس کے علاوہ تمام اسٹریٹ لائٹس کو فعال بنایا جائے۔انہوں نے آنے والے نوراترا پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ گاندربل کے شاریکا مندر ، ہاری پربت سرینگر اور ماتا کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ میں تمام مطلوبہ سہولیات دستیاب رکھی جائیں۔
 

تازہ ترین