تازہ ترین

مشیر بھٹناگر کاسونہ مرگ دورہ

امرناتھ یاترا 2021 کے انتظامات کا جائزہ لیا

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 گاندر بل//لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سونہ مرگ کا دورہ کرکے امر ناتھ یاترا 2021 کے ہموار انعقاد کیلئے جاری انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر نے مختلف جاری انتظامات اور دیگر سہولیات پر حاصل پیش رفت کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مشیر نے بالہ تل بنیادی کیمپ اور دُمیل میں ہونے والی سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا۔مشیر نے افسران کو تاکید کی کہ وہ تمام ضروری انتظامات کو بروقت مکمل کریںاور اس کے علاوہ کیمپ میں ٹریک روٹ کے ساتھ ساتھ دیگر مطلوبہ سہولیات بھی قائم کریں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ یاتریوں کیلئے صاف ستھرے بیت الخلاء کی سہولیات کو یقینی بنائیں اور تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ گپھا تک جانے والے راستے اور کیمپوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ۔ مشیر نے یہ بھی ہدایت دی کہ یاتریوں کیلئے لنگر خدمات ، بستر ، کیمپ سہولیات اور دیگر تمام سہولیات کے معیار کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ سیکورٹی صورتحال کو مدِ نظر رکھ کر ہی نشاندہی جگہ پر کیمپ لگانے کو یقینی بنائیں ۔ بعد ازاں مشیر بٹھناگر نے بالہ تل روٹ پر دستیاب رکھی جانے والی سہولیات اور سرگرمیوں کا معائینہ کیا ۔ 

تازہ ترین