تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی دِلّی میں انتقال کر گئے

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
  سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی دہلی میں انتقال کرگئے۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر ریاض پنجابی کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ ریاض پنجابی  2008 تا 2011 تک کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے۔پروفیسر پنجابی نے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔وہ 6کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ ان کے تحریر کردہ مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق پروفیسر پنجابی نے جمعرات کی صبح اپنی دہلی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ادب اور تعلیم میں خدمات کے عوض انہیں 2011میں اعلیٰ شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا تھا۔مرحوم نے یورپ، ایشیا،افریقہ اور آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں میں تحقیقی تقاریر کی ہیں۔ریاض پنجابی کے انتقال پر سماج کے ادبی اور علمی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 
 
 
 

تازہ ترین