سرینگر//جموں وکشمیر کی حکومت نے حلقہ پنچایتوں میں سرپنچوں اور پنچوں کے ناموں کی نشاندہی کی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ میںکہاگیا ہے’’جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ مجریہ 1989 کی دفعہ 4 کی ذیلی شق (6) کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں جموں و کشمیر پنچایت راج مجریہ ضوابط1996 کے قاعدہA 47 ، اور اس سلسلے میں پہلی ہی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تناظر میں ، حکومت جموں و کشمیر کے حلقہ پنچایتوں میں سرپنچوں اور پنچوں کے ناموں کونوٹیفائی کرتی ہے۔‘‘