تازہ ترین

مشیر بصیر خان کادورۂ سانبہ

دیہی ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا، عوامی شکایات کی سنوائی کی

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سانبہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے  ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور محکمہ دیہی ترقی کے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا اور کانفرنس ہال ڈی سی آفس سانبہ میں عوامی شکایات کی سنوائی کی۔ دورے کے دوران مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی سدرشن کمار تھے اور وہ سوانکھا مورہ، تلہوری میں تالاب چپری اور پنچایت گھر بڈھوری میں رورل ہٹ گئے۔پنچایتی چنی منشاسا، سوانکھا مورہ کے قریب رورل ہٹ کے گودام کی تعمیر کا کام سال2019-20میں سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے کی لاگت سے کیا گیا ہے جبکہ آر جی ایس اے سکیم کے تحت بدھری میں پنچایت گھر کی تعمیراتی لاگت 35.44 لاکھ روپے ہے۔ آر ڈی ڈی کے دوسرے ترقیاتی کاموں میں بدھری میں باتھنگ گھاٹ کی تعمیر ، سی ایف سی ڈینی کی تعمیر اورڈینی میں شمشان شیڈ کی تعمیر شامل ہے۔ مشیر بصیرخان نے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ دیہی معاشرے کی مجموعی بہتری کے لئے دیہی بنیادی ڈھانچے کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوانکھا میں دیہی ہٹ کو ایس ایچ جی ایس ، این آر ایل ایم ، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں ، زرعی صنعتوں اور مصنوعات کے فروغ کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرکو مقامی لوگوں میں آئی ای سی کی سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری  پیدا کرنے کی ہدایت دی۔مشیربصیر خان نے آب گاہ (تالاب) کا دورہ کرتے ہوئے پانی کا ذخیرہ کرنے کی تکنیک پر زور دیا جو ان کنڈی علاقوں میں آبپاشی کے مقاصد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔اُنہوں نے پنچایت گھر کو دیہی سرگرمیوں کا ایک مرکز اور متحرک ماڈل پنچایت کا انسٹی چیوٹ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈائریکٹردیہی ترقی کو ہر پنچایت میں پنچایت گھر کی جلد منظوری کے لئے اپنے دفتر میں لیفٹ آوٹ تفصیلات جمع کرنے کی بھی ہدایت دی۔بعد میں مشیر بصیر خان نے عوامی شکایتی ازالہ نظام کے ایک حصے کے طور پر کانفرنس ہال ڈی سی آفس سانبہ میں متعدد وفود اور اَفراد سے ملاقات کی۔ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین کیشو دت شرما ، ضلعی ترقیاتی کونسل کے وائس چیئرمین بلون سنگھ اور ڈی ڈی سی ممبران نے مشیر موصوف سے مختلف سکیموں کی موجودہ صورتحال اور ایم جی نریگا کے تحت ادائیگی ، ہینڈ پمپوں کی مرمت ، نئی واٹر سپلائی سکیموں کی تجویز ، کانوں کی کھدائی کا مسئلہ ،ایس بی ایم واجبات ، سڑک رابطے کے مسائل ، بجلی کی فراہمی ، باڈر ائیریاکے مسائل ، زمین سے حاصل ہونے والے مسائل کا معاوضہ اور دیگر عوامی شکایات جیسے عوامی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔مشیربصیر خان نے اٹھائے گئے تمام عوامی شکایات کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور جلد از جلد ازالہ کے لئے مناسب کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ سانبہ کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کو وقت پر ازالہ کر کے عوامی شکایات کے باقاعدگی سے انعقاد کیمپوں کو بھی یقینی بنایا جائے۔عوامی شکایات کے وفد میں کسان ، صنعت کار، طلاب، بارڈر ویلفیئر آرگنائزیشن ، میونسپل کمیٹی ممبر پنچ سرپنچ اور عوام الناس شامل تھے۔
 

تازہ ترین