تازہ ترین

نائب صدرکے دورہ سے قبل جموں میں سیکورٹی سخت

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


  جموں// نائب صدر وینکیا نائیڈو کے دورے سے قبل موسم سرما کے دارالحکومت جموں میں سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے جو جمعہ کو یہاں  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کے کانووکیشن سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر شہر ، خاص طور پر پنڈال اور جموں ایئر پورٹ سڑک کے آس پاس کے علاقوں میں چوکنا رہنے ، سخت نگرانی رکھنے اور گشت کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے ہوائی اڈے سے کانووکیشن کے مقام تک نائب صدر کے قافلے کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے ایک آزمائشی مشق بھی آج صبح سکیورٹی انتظامات کے تحت کی گئی۔نائب صدر جمعہ کے روز یہاں کنونشن سنٹر میں آئی آئی ایم جموں کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی مہمانان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کریں گے
 

تازہ ترین