تازہ ترین

گھرگھر نل سے پانی دینے کی سالانہ اسکیم کی تیاری

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// حکومت نے جل جیون مشن کے تحت ‘ہر گھر نل سے پینے کا صاف پانی’ دستیاب کرانے کی مرکزی اسکیم کے لئے سال 22۔2021 کے دوران ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی سالانہ حکمت عملی تیار کی ہے ۔جل شکتی کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ سالانہ ایکشن پلان کو ایک مہینے تک چلے غور خوض کے بعد تیار کیا گیا ے ۔ اس کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ وزارت 9 اپریل سے اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کرسکتی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل سے پینے کا صاف پانی دستیاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ مسٹڑ مودی نے کہا تھا کہ ملک کے سبھی 19 کروڑ گھروں میں اس منصوبے کے تحت 2024تک نل سے صاف پینے کا پانی مہیا کرایا جائے گا۔یو این آئی

تازہ ترین