تازہ ترین

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اولمپک چمپئن ارجنٹینا سے 4-4 سے ڈراکھیلا

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


بیونس آئرس //ہندوستانی ہاکی ٹیم سے یہاں منگل کو پہلے پریکٹس میچ میں 4-3 سے شکست کے بعد اولمپک چمپئن ارجنٹینا نے بدھ کو کھیلے گئے دوسرے پریکٹس میچ میں ہندوستان کے ساتھ تناو سے پر مقابلہ 4-4 سے ڈرا کھیلا۔ ہندوستان اب 11 اپریل کو ایف آئی ایچ ہاکی پرولیگ مقابلے میں ارجنٹینا سے بھڑے گا ہندوستان کی جانب سے ورون کمار نے ساتویں اور 44 ویں، راجکمار پال نے 13ویں، روپندرپال سنگھ نے 14 ویں منٹ میں گول کئے، جبکہ میزبان ٹیم کی جانب سیلنڈرو ٹولنی نے دسویں، لوکاس ٹوسکانی نے 23 ویں، اگناشیا اورٹیز نے 42وین اور لوکاس نے 57 ویں منٹ میں گول کئے۔ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر فائنل میں تین گول کرتے ہوئے میچ کاعمدہ آغاز کیا۔ پہلے گول کا سہرا مندیپ سنگھ کے سربندھا، جنہوں نے میچ کے ساتویں منٹ میں ہندوستان کو پینالٹی کارنر دلانے میں مددکی، جسے ڈریگ فلکر ورون کمار نے شاندار گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو ابتدائی سبقت دلائی، لیکن ارجنٹینا نے بھی جوش دکھایا اور وہ 10ویں منٹ میں پینالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جسے گزشتہ پریکٹس میچ میں دوشاندارگول کرنے والے لنڈرو ٹولنی کے شاندار ڈریگ فِلک کے ذریعہ گول میں تبدیل کیا، جس نے ارجنٹائن کو 1-1 کی برابری پرپہنچادیا۔
 

تازہ ترین