تازہ ترین

اسٹار اورڈزنی انڈیا نے آئی پی ایل 2021 کیلئے 100 کمنٹیٹرز کا اعلان کیا

تاریخ    9 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 ممبئی//آئی پی ایل 2021 آفیشل میڈیا ہولڈراور میزبان براڈکاسٹر ڈزنی انڈیا نے اس بڑے ٹورنامنٹ کے لئے 100 کمینٹیٹرز کے شاندار پینل کا اعلان کیا ہے، جس میں علاقائی اور انگریزی کمنٹیٹرز کامرکب شامل ہے، جو ناظرین اور شائقین کو ان کی پسند کی زبان میں براہ راست کمنٹری کے ساتھ کھیل سے لطف اندوز ہونے کاآپشن دے گا۔آئی پی ایل کے 14ویں سیزن میں پہلی بار انگریزی اورہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، بنگالی سمیت تمام زبانوں میں آئی پی ایل کمنٹری سے لطف اندوز ہوا جاسکے گا۔ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ایک نیا آپشن مراٹھی فیڈ بھی جوڑاگیا ہے۔اسپورٹس، اسٹار اور ڈزنی انڈیا کے سربراہ سنجوگ گپتا نے کمنٹری پینل کے اعلان کے موقع پر کہا، "آئی پی ایل اپنے 14 ویں سیزن کے ساتھ واپس آگیا ہے اور ہم ان چہروں کے ناموں کا اعلان کرنے پر فخرمحسوس کررہیہیں، جو نو بیک وقت آئی پی ایل فیڈس کے میگاکاسٹ کے لئے ہمارے کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں شائقین تک پہونچیں، ان کی پسند کی زبان میں ان کے ساتھ جڑنا اور ثقافتی لحاظ سے وابستہ تجربات مہیا کرنا ہے۔میچ کے جوش وخروش میں اضافہ اور شایقین کے ساتھ جڑنے کے لئے اس سال ہمارے ساتھ تمام زبانوں کے کرکٹ ماہرین کا ایک بڑاپینل ہے۔ ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کمنٹری باکس اب چہار دیواری تک محدودنہیں ہے۔ آج ہمارے پاس ایسی ٹکنالوجی موجود ہے جو پوری دنیا کے ماہرین کو ساتھ جوڑ کر انہیں لائیوکمینٹری میں تعاون دینے اور گیم کو زندہ دل بنانے کے قابل بناتی ہے۔ یہ تکنیک ہمارے لئے کورونا وبا کے سبب ہم پر لگائی گئی سفر کی پابندیوں کے باوجود آئی پی ایل کے لئے اب تک بہترین کمنٹری پینل بنانے میں کارآمد ثابت ہوئی ہے۔‘‘انگریزی کمنٹیٹرز میں: میتھیو ہیڈن، کیون پیٹرسن، مائیکل سلیٹر، ڈینی موریسن، ایان بشپ، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ایمپملیئو منگوا، ڈیرن گنگا، سنیل گاوسکر، مارک نکولس، اجیت اگرکر،نک نائٹ، دیپ داس گپتا، روہن گاوسکر، لکشمن شیوراماکرشنن، مرلی کارتک، انجم چوپڑا، لیزا سٹالیکر، میل جونز اور ایلن ولکنز۔ڈگ آؤٹ کمنٹری میں: اسکاٹ اسٹائرس، بریٹ لی، ڈومینک کارک، برائن لارا، گریم سوان، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، راس ٹیلر، ڈیل اسٹین، ناصر حسین (کچھ میچ میں بطور مہمان ورچوئل طور سے شامل ہوں گے)۔ہندی کمنٹری کرنے والوں میں: آکاش چوپڑا، نکھل چوپڑا، گوتم گمبھیر ، اجیت اگرکر، عرفان پٹھان، پارتھیو پٹیل، آر پی سنگھ، دیپ داس گپتا ، سنیل گواسکر۔تمل کمینٹیٹرز میں : ابھینیو مکند، سبرامنیم بدری ناتھ، ہیمانگ بدانی، یو مہیش، سدگوپن رمیش، رادھا کرشنن سرینواسن، متھورامن آر، کے وی ستیانارائنن، آر جے بالاجی، کرشن ماچاری سری کانت، لکشمن شیو رام کرشنن اور رسل آرنالڈ۔کنڑکمینٹیٹرزمیں: وینکٹیش پرساد، جی کے انیل کمار، اکھل بال چندرا، سرینواس مورتی، بھرت چپل ، وجئے بھاردواج، ونئے کمار۔تلگو کمنٹیٹرز میں: وینوگوپال راؤ، آشیش ریڈی، ایم ایس کے پرساد، کوشک این سی، کلیان کرشنا اور ششی کانت اولپلی۔بنگالی کمنٹیٹرزمیں: رندیو بوس، جیدیپ مکھرجی، بوریا مجومدار، سنجیو مکھرجی، سردندو مکھرجی، لکشمی رتن شکلا، گوتم بھٹاچاریہ اور دیباشیش دتہ۔مراٹھی کمنٹیٹرز: ونود کامبلی، سندیپ پاٹل، امول مجومدار، اسنیہل پردھان، کنال داتے ، پرسنا سنت اور چیتنیہ سنت۔ملیالم کمنٹیٹرزمیں: شیاس محمد، وشنو ہریہرن، سی ایم دیپک، سونی چیرووتھر، ٹینو یوحانن اور رپی گومیز۔یواین آئی۔الف الف
 

تازہ ترین