تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے835نئے کیس

تاریخ    8 اپریل 2021 (32 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے اور یہاں جمعرات کو اس وائرس کی وجہ سے مزید835افراد انفیکشن میں مبتلاءہوگئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد135662ہوگئی۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں555کا تعلق وادی کشمیر جبکہ280کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ349کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا رہا جہاں74،ضلع بڈگام میں24،پلوامہ میں8،کپوارہ میں31،اننت ناگ میں22بانڈی پورہ میں18،گاندربل میں7،کولگام میں13اور شوپیان ضلع میں3کورونا کیس سامنے آئے۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلع میں148نئے کیس سامنے آگئے۔
 

تازہ ترین