تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    8 اپریل 2021 (10 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک

آپسی تصادم میں 1زخمی 

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں ہوئے ایک آپسی تصادم میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔پولیس نے بتایا کہ زخمی لطیف حسین ولد عطا محمد سکنہ ڈابر پوٹھ نے ایک تحریری شکایت درج کروائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس پر 6سے 7افراد نے حملہ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے تاہم ملزمان کیخلاف معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 
 
 

فوج نے کووڈ میڈیکل کٹ تقسیم کئے 

راجوری //فوج کی کیری بٹالین نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے عام لوگوں میں میڈیکل کٹ تقسیم کئے ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھمبر گلی بریگیڈ کی ایک ٹیم کی جانب سے گائوں سے گائوں مہم شروع کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو کووڈ سے بچائو کیلئے کٹس فراہم ی جائیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کٹوں میں سینیٹائزر ،ماسک ودیگر ساز و سامان ہے ۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل بھی فوج کی جانب سے مختلف دیہات میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے مہم چلائی جاتی رہی ہے تاکہ کووڈ کے مزید پھیلا ئو کوروکا جاسکے ۔
 
 

مینڈھر میں شراب سمیت 2گرفتار 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے بنولہ علاقہ میں فوج اور پولیس کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ ناکے کے دوران غیر قانونی طورپر سمگل کی جارہی شراب کی 27بوتلیں ضبط کر لی گئی جبکہ اس سلسلہ میں ملوث دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی پونچھ اور ایس ڈی پی او مینڈھر کی قیادت میں لگائے گئے ناکے کے دوران پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بنولہ علاقہ میں دو افراد کو روک کر ان کی تلاشی ی جس کے دوران ان کے قبضہ سے شراب کی 27بوتلیں ضبط کر لی گئی ۔پولیس نے دونوں سمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر84/2021درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 
 
 

نقدی اور زیورات سمیت کھویاہوا پرس برآمد

رمیش کیسر 
نوشہرہ //جموں وکشمیر پولیس نے نوشہرہ سب ڈویژن میںکھوئے ہوئے ایک پرس برآمد کر کے خاتون کو واپس دے دیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے پرس میں نقدی ،زیورات ودیگر سازو سامان تھا ۔انہوں نے بتایا کہ پورا سامان 3لاکھ روپے سے زائد مالیت کا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ منگل کو نوشہرہ پولیس سٹیشن میں ایک خاتون نے شکایت درج کروائی تھی جسکے بعد پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے مختلف ذرائع سے پرس کی تلاشی کا کام شروع کیا جبکہ تحقیقات و تلاشی کے دوران پولیس ٹیم پرس کا تلاش کرنے میں کامیاب رہی اور اب اس کو واپس کر دیا گیا ہے ۔
 

سرنکوٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سرنکوٹ عدالت میں وکلاء کی جانب سے تبدیل ہوئے سب جج سپیشل موبائل مجسٹریٹ سرنکوٹ احسان ملک کیلئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منصف جج سرنکوٹ شفیق ملک کے علاوہ سنیئر وکلاء بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ احسان ملک سب جج سرنکوٹ نے سرنکوٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔وکلاء نے کہاکہ آفیسر موصوف نے بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ کیساتھ مکمل تعاون کیا اور بہتر روایہ اختیار کیا ۔انہوں نے کہاکہ سب جج احسان ملک حقیقی معنوں میں اعزاز کے قابل ہیں۔غور طلب ہے کہ موصوف کو سب جج و سپیشل موبائل مجسٹریٹ سرینگر تعینات کیا گیا ۔جج احسان ملک نے کہا کہ وہ بھی خوش قسمت ہیں جنہیں سرنکوٹ جیسی بار میں کام کرنے کا موقع ملا ۔انہوں نے وکلاء کی جانب سے عزت افزائی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
 

ڈی سی نے پونچھ قصبہ کا درہ کر کے جائزہ لیا 

حسین محتشم
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے صدر بازار پونچھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دوکاندارںاور دیگر عوام سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہمراہ ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار اور مختلف متعلقہ محکموں کے ضلعی فسران سمیت دیگر متعلقہ کارکنان بھی موجود رہے۔انہوں نے قلعہ مارکٹ پونچھ، سٹی چوک پونچھ، صدر بازار پونچھ اور ہاتھی تھان بازار کا جائزہ لیا اس دوران صدر بیوپار منڈل پونچھ اور دیگر تاجروں نے ضلع  ڈی سی کو اپنی شکایات / مطالبات سے آگاہ کیا جن میں پارکنگ کی سہولت اور بازار کی کشادگی کی تکمیل شامل ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ دکانداروں اور عام شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بروقت تمام حقیقی مطالبات حل ہوں گے۔انہوں نے  دوکانداروں کو کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے انتظامیہ کا تعاون کرنے کو بھی کہا۔انہوںے بینکوں کا بھی دورہ کر کے وہاں سماجی دوری بنانے کی افسران کو ہدایت کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے قلع پونچھ کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری مرمتی کاموں کا جائزہ لیکر افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کی۔موصوف نے قلعہ پونچھ میں محکمہ مال  کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور تحصیلدار اور دیگر افسران کو اہم ہدایات جاری کی۔دریں اثنا انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے سٹور کا بھی دورہ کر کے وہاں سامان کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اپنے دورے کو لے کیکر انہوں نے کشمیر عظمیٰ کا بتایا کہ جب سے وہ پونچھ میں تعینات ہوئے ہیں وہ بازار کا دورہ نہیں کر پائے تھے آج انھوں نے ایس ایس پی پونچھ اور یگر افسران کے ہمراہ بازر کا دورہ کیا تاکہ دوکانداروں کے مسائل جان کر ان کو حل کیا جا سکے۔
 
 

پونچھ میںجل شکتی مشن کے تحت بیداری پروگرام منعقد

حسین محتشم
پونچھ//محکمہ صحت عامہ(پی ایچ ای ) کی جانب سے حلقہ پنچایت کینو میں جل شکتی مشن کے تحت ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سرپنچ کینو پنچایت خالد اقبال نے کی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایکس ای این محکمہ صحت عامہ راجندر شرما اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے سپریڈینٹنگ انجینئر  پی این گپتا  شامل ہوئے۔ اس پروگرام میںپنچائتی عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران محکمہ کی جانب سے بنائے گئے تالاب کا کیا افتتاح کیا گیا جب کہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آبی تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت آبی تحفظ کے معاملے کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتی ہے اور اب وقت کی ضرورت ہے کہ ٓبی بندوبست کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر اپنایاجائے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ایکس ای این  پی ایچ ای نے کہا کہ قومی آبی مشن نے ایک مہم ‘‘کیچ دی رین’’شروع کی ہے، جس کی ٹیگ لائن ہے ‘‘بارش کے پانی کا تحفظ، جہاں بھی ممکن ہو، جیسے بھی ممکن ہو’’۔ اس کا مقصد سبھی طرح کی صورتحال کی بنیاد پر آب و ہوا کی صورتحال کے مطابق اور مانسون کے چارپانچ مہینوں میں ہونے والی بارش کی شکل میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لئے رین واٹر ہارویسٹنگ اسٹرکچرس(آر ڈبلیو ایچ ایس)، یعنی بارش کا پانی جمع کرنے والے ڈھانچوں کی تعمیر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابل ذکر ہے کہ بارش کا پانی ہی ملک کے زیادہ تر حصوں کے لئے پانی کا واحد ذریعہ ہے۔مختلف تدابیر میں واٹر ہارویسٹنگ کرنا ، چھت پر پانی جمع کرکے اس سے زمین کے اندر پہنچانے کا بندوبست کرنا اور چیک ڈیم وغیرہ بنانے شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جل شکتی مشن کے تحت ان کا محکمہ گھر گھر پانی پہنچانے کے لئے نلکے
 بھی لگارہا ہے۔
 

تازہ ترین