تازہ ترین

پونچھ کے نجی سکول مالکان انتظامیہ سے نالاں | سکولوں کو ایس او پی کے تحت کھولنے کی مانگ

تاریخ    8 اپریل 2021 (10 : 12 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//پونچھ کے نجی اسکولوں کے مالکان نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ان نجی سکولز مالکان نے سکولوں کو پندرہ دن کے لئے بند کرنے کے انتظامی فیصلے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یا تو مکمل لاک ڈون کیا جائے یا پھر سکولوں میںتعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر وحید احمد بانڈے کی قیادت میں جامع ضیا العلوم کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کے درجنوں نجی سکولوں کے مالکان  نے شرکت کی اور تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کی اجازت دینے کیلئے نعریبازی بھی گی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنرل سکریٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہر طبقہ متاثر ہوا ہے وہیں تعلیمی ادارے بھی سخت متاثر ہوئے ہیں جہاں بازاریں، ہوٹل، شاپنگ مالز و دیگر کاروباری مراکز کو ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس طرح پرائیویٹ سکولوں کو بھی اجازت دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز بعد حال ہی میں سکولوں میں تعلیم کا سلسلہ بحال ہوا تھا اب پھر انتظامیہ کی جانب سے پندر دن کے لئے سکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے جو انھیں منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کی اجازت دی جائے کیوں کہ اس عمل سے نہ صرف تعلیم تباہ ہو رہی ہے بلکہ نجی ادارے سخت مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح سکولوںکے بند ہونے اور کھلنے کا سلسلہ جاری رہا تو نجی تعلیمی ادارے تباہ ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو عمارتوں کے کرائے اور اسٹاف کے تنخواہیں دینی پڑتی ہے ۔اور بچوں کے والدین کو بھی جواب دینا پڑتا ہے ۔ اسلئے وہ انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اسکولوں میں ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مالی بحران سے نکل سکیں۔
 

تازہ ترین