تازہ ترین

فوج نے مویشیوں کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا

تاریخ    8 اپریل 2021 (10 : 12 AM)   


سمت بھارگو
راجوری //فوج نے پونچھ سیکٹر سے حد متارکہ پار کر کے ہندوستانی زیر انتظامیہ کشمیر میں آئے کئی مویشیوں کو واپس پاکستانی افواج کے حوالے کیا ۔گزشتہ دونوں 11مویشی حدمتارکہ پار کر کے پونچھ سیکٹر میں داخل ہوگئے تھے ۔فوج نے بتایا کہ حالیہ دنوںمیں کئی مویشی سرحد پار کر گئے تھے تاہم فوج نے بر وقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام مویشیوں کو ان کے مالکان تک پہنچانے کیلئے قدم اٹھایا ۔انہوں نے بتایا کہ تمام مویشیوں کو پونچھ راولا کو ٹ سے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں چکاندہ پاغ میں دونوں ممالک کی افواج کے مابین ایک میٹنگ منعقدکی گئی تھی جس میں ان مویشیوں کو حوالے کیا گیا ۔
 

تازہ ترین