تازہ ترین

آر سی بی کے ڈینئل سیمس کورونا سے متاثر | پڈیکل ٹیم سے جڑے

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
بنگلورو//رائل چیلنجرز بنگلورو کے آسٹریلیائی آل راونڈر ڈینئل سیمس کووڈ-19 مثبت پائے گئے ہیں جبکہ دیودت پڈیکل کورونا سے باہر آکر واپس ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔فرنچائزی نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیمس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سیمس بنگلورو ٹیم کے ساتھ گزشتہ تین مئی کو منفی رپورٹ کے ساتھ چنئی میں جڑے تھے لیکن وہ آئی پی ایل کے لازمی ٹیسٹنگ عمل میں مثبت پائے گئے ہیں۔ ٹیم ہوٹل میں یہ دوسرا ٹیسٹ منعقد کیا گئا تھا۔سیمس میں کورونا کی کوئی علامات نظرنہیں آرہی ہے اوراس وقت وہ متعینہ طبی سہولت میں آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔ فرنچائزی نے ساتھ ہی بیان میں کہا کہ بنگلور کی میڈیکل ٹیم سیمس کے مسلسل رابطے میں ہے اور بی سی سی آئی پروٹوکال کے تحت وہ لگاتار سیمس کی صحت کی نگرانی رکھے گی۔اس درمیان آرسی بی نے بتایا کہ دیودت پڈیکل تازہ ٹیسٹ میں منفی آنے کے بعد ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔ پڈیکل گزشتہ سیزن میں آرسی بی کے ٹاپ اسکورررہے تھے۔ وہ 22 مارچ کو مثبت پائے گئے تھے اوربنگلورومیں اپنی رہائش گاہ پر آئسولیشن میں تھے۔یواین آئی