تازہ ترین

نکسلی حملے میںلاپتہ ہوئے اہلکار کے افراد خانہ کا جموںمیں احتجاج | محفوظ رہائی کا مطالبہ ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: میر عمران)

نیوز ڈیسک
جموں//نکسلیوں کے چنگل سے محفوظ رہائی کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے جموں کے مغوی سی آر پی ایف کمانڈو کے افراد خاندان نے بدھ کو جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کی ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اہل خانہ نے بدھ کو جموں کے اکھنور علاقے میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سی آر پی ایف اہلکار کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے ۔ احتجاجی مظاہرین اس موقعہ پر اکھنور شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ کوبرا کمانڈو کے افراد خاندان نے بتایا کہ ’راکیشور سنگھ منہاس کی محفوظ رہائی کے سوا انہیں کچھ نہیں چاہئے‘۔راکیشور سنگھ منہاس کے افراد خاندان نے ماؤنوازوں کی قید سے محفوظ رہائی کے لیے مرکزی حکومت، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سطح پر کمانڈو کی رہائی کی ہر ممکن کوششیں کریں۔