تازہ ترین

ہندو پاک کے مابین مسائل

امریکہ براہ راست مذاکرات کا حمایتی

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
واشنگٹن// امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہند پاک کے درمیان تشویش کن مسائل پر براہ راست گفت و شنید کی حوصلہ افزائی کرے گا،تاہم امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں بھارت سے کھانڈ اور کپاس درآمد نہ کرنے کے فیصلے پر کوئی بھی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روزانہ نیوز کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا’’ میں مخصوص اس بات پر کوئی ردعمل نہیں کرنا چاہتا‘‘۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا’’ میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تشویش کن مسائل پر براہ راست مذاکرات کی بدستور حمایت کرینگے‘‘۔ پاکستانی کابینہ نے یکم اپریل کو اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی جانب سے  بھارت سے کپاس اور کھانڈ درآمد کرنے کی تجوئز کو مسترد کیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی کے ساتھ تب تک تعلقات خوشگوار نہیں ہوسکتے جب تک نہ وہ جموں کشمیر کے خصوصی حیثیت کی منسوخی کا فیصلہ واپس لے۔