تازہ ترین

حرمین میں رمضان کی تیاریاں مکمل

مساجد میں سحر و افطار پر پابندی

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


مکہ مکرمہ//حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ماہ صیام کے دوران حرم مکی میںآنے والے نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔ مسجد حرام میں آنے والے معتمرین کے لیے کورونا ویکسین کی 2خوراکوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام معتمرین کو’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد ہی حرم مکی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہو اور انہیں 14روز گزرچکے ہوں، انہیں بھی مسجد حرام میں آنے اور عبادت کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ نئے انتظامات کے تحت ماہِ صیام میں مساجد میں سحر اور افطار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک مساجد میں نماز تراویح سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا،جب کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز تراویح کو گھروں میں ادا کرنے سے متعلق تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ ادھر وزارت حج و عمر ہ کے مطابق کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے لیے حفظان صحت کی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔