تازہ ترین

بائیڈن کا نوجوانوں کیلئے ٹیکہ کاری کا اعلان

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیویارک //امریکی صدر جوبائیڈن نے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے تمام ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ 19 اپریل سے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن شروع کی جائے۔امریکی صدر نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ ہمارا ویکسینیشن پروگرام آگے بڑھ رہا ہے۔ یکم مئی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کردیا جائے۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا 150 ملین خوراکوں کا انتظام کرنے اور 62 ملین افرادکو ویکسین لگانے والا پہلا ملک ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو اختیار کرتے رہیں۔ امریکا میں کورونا ختم نہیں ہوا، 4 جولائی سے پہلے صورتِ حال خطرناک ہوسکتی ہے۔ادھرجرمنی میں حکومت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی میں ناکامی کے باعث عوام میں مایوسی پھیلنے لگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسین مہم پر سے شہریوں کا اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔ یورپ کی اقتصادی شہ رگ سمجھے جانے والے جرمنی کو کورونا کی وبا نے کئی اعتبار سے نقصان پہنچایا ہے اورسماجی سہولیات کی فراہمی، فلاحی امدادی کاموں اور مشینوں کی ایجاد کے شعبے متاثر ہوئے۔