تازہ ترین

نقلی ادویات۔۔۔۔ ہمہ گیر کارروائی کی ضرورت

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 وادی ٔکشمیر میں برسو ں طویل سیاسی غیر یقینیت اور عوامی بے چینی کے سبب ہر شعبہ ?زندگی میں بہت سارے گھمبیر مسائل کا گھنا جنگل اْ گ آیا ہے۔ اس جنگل میں چونکہ آ دم خور درندو ں کی بو دو با ش کا بڑا اہتمام ہے، اس لئے وہ آرام سے زند گی کی ہر قیمتی شئے کو نو چ کھا رہے ہیں بلکہ یہ انسا نیت کے حسین چہرے کو بد نما بنا نے میںکو ئی کسر نہیں چھو ڑتے۔ نقلی ادویات کی رسو ائے زما نہ تجا رت اسی سلسلے کی ایک اہم کڑ ی ہے۔ خو د ہی اندازہ کیجئے کہ جو بد قما ش عنا صر دوا کے بدلے لو گو ں کو زہر بیچ رہے ہو ں ، جو پیشہ ٔ طب جیسے عظیم اور مقدس خد مت کو اپنی نفسانیت کی پرستش میں پا ما ل کر نے کا نا قابل معافی جرم کر رہے ہو ںاور جن کی نگا ہ میں انسانی جا نو ں یا انصاف کے قدرو ں کی رتی بھر بھی اہمیت نہ ہو، کیاان کو جنگلی جا نو رو ں میں بھی شما ر کیا جا سکتا ہے ؟ نہیں ، قطعی طور نہیں۔ ستم بالا ئے ستم یہ کہ ایڈ منسٹر یشن کی نا ک کی سیدھ میں یہ زہر یلے سانپ نقلی اور غیر معیا ری ادویا ت کا کا ربار کر کے انسا نیت کی پیشانی کو داغ دار کر رہے ہیں لیکن کو ئی ان کی رو ک ٹوک نہیں کررہا۔اگر ایڈ منسٹر یشن کی کسی ایک ر گ میں عوامی فلاح و بہبو د کا خیال جاگز یں ہوتا، ساتھ ہی ساتھ اسے احتساب اور جوابدہی کا چابک ہمہ وقت احسا س ِذمہ داری کی پگڈنڈی پر پھو نک پھو نک کر چلنے کی چتا و?نی دے رہا ہو تا تو کو ئی وجہ نہیں کہ نقلی ادویا ت کا دھندا وادیٔ کشمیر میںاتنا پھل پھو ل جا تا۔ چو نکہ یہا ں کئی برس ہا برس سے ناگفتہ بہ حالت کے چلتے سر کاری محکمو ںکے کل پرْزے زیا دہ تر اپنی ہی موج مستی میں مست ومحو رہے ، اس لئے سرکا ری انتظامیہ کا تقدیر ساز شعبہ خدمت خلق اللہ کے تعمیری جذ بے سے لگ بھگ نا آشنا ہے۔ اس سلسلے میں اتنی لا تعدا د مثا لیں گنی جا سکتی ہیں کہ ان کا احاطہ کرنے کے لئے الف لیلیٰ کے ضخیم دفا تر بھی یقیناً کم پڑیں گے۔ ماضی میں حکو متی بد نظمیو ں اور دیگر بڑے بڑ ے اسکنڈلوں سے ریاست عوام کوآگے بچا نے کے لئے موجودہ گورنر انتظامیہ نے عوام کو ایک کلین اور کار کشا ایڈ منسٹریشن دینے کا بھر پور بھروسہ دلا یا تھا مگر تا حال یہ سب زبا نی جمع خرچ ہی ثابت ہورہا ہے۔ یہ ایک کھلی کتاب کی مانند واضح ہے کہ موجودہ حکومت نے روزگار ، سڑ ک ، پا نی ، بجلی، نا لی کے وعدۂ فردا  کے بہت سے وعدے دیئے ہیں مگر اپنے پیش رو?ں کی طرح یہ وعدے شاید ایفا ء کر نے کے لئے نہیں بلکہ صرف تو ڑنے کے لئے ہیں۔اس لئے حیران ہو نے کی کو ئی ضرورت نہیں،اگر لوگ آج مختلف تکا لیف اور دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ نقلی ادویا ت کا چلن اسی سلسلے کی ایک کڑ ی ہے۔ چند برس قبل انتظا میہ نے سرینگر میں چند ایک میڈیکل شاپو ں کا بہت ہی عمدہ کریک ڈاؤ ن شروع کیاتھا تاکہ ان کی مضر تو ں اور بے قاعدگیوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔ بے شک یہ ایک قابل قدرمہم تھی جس کی ہر جا نب سے پذ یرا ئی ہو ئی لیکن گزشتہ تجر بات کے پیش نظر لوگو ں کے توقعات کے مطابق دیگر سرکا ری مہموں کی ما نند اس کا بھی وہی حشر ہوا جو آج تک ان کا طر ۂ امتیاز رہا ہے۔ عام لو گ متعلقہ حکام سے تو قع کر رہے تھے کہ ڈرگ کنٹرو ل محکمہ آیندہ اب اپنی  فر ض شنا سی اور سنجیدگی کا ثبو ت پیش کر کے میڈ یکل ٹر یڈ میں اصلا ح کے اس نا گزیر فرض کی ادایئگی میں کو ئی دقیقہ فرو گذا شت نہیں کر ے گا۔ بر سوںکی تاخیر کے بعد اٹھا یا جانے والایہ قدم ایک امید افزاء پیغام ثابت ہوسکتا ہے کہ مذ کو رہ محکمہ اب مر یضو ں کے استحصا ل کے خلا ف مو ثر ڈ ھا ل بنا رہے گااور اس کارروائی کا مثبت نتیجہ بر آمد ہوگا لیکن افسو س جس طر ح اکثرا لا وقات ایسی کا رروایئو ں کی شروعات کر کے انتظا میہ کا سو ڈا واٹر جو ش و جذ بہ بہت جلد ٹھنڈا ہو جا تا ہے ، صرف اْسی کا اعا دہ نہ ہوکہ بہت جلد یہ مہم اپنی موت آپ مر جائے۔ بجائے اس کے کہ بیما رو ں کے حق میں یہ مہم تادیر مفیدثا بت ہو کر میڈیکل لا ئین میں پا ئی جا نے والی بے ضا بطگیو ںکے خا تمے پر منتج ہو جاتی ،خود یہ مشن ہی دم تو ڑ بیٹھنے سے نقلی ادویا ت  بیچنے والوں کو حوصلہ ملتا رہے گاکہ وہ ناقابل تسخیر ہیں۔ چونکہ اب یہ ناجائز کا روبار پہلے سے زیا دہ پھیل گیا ہے۔ حکو مت اگر اس تعلق سے اپنی عدم کا ر کردگی کا جا ئزہ لینے اور ایک عوام دوستا نہ شبیہ بنا نے میں سنجیدہ ہے تو اسے چا ہیے کہ ترجیحی بنیا دو ں پر متعلقہ حکام کو متحر ک کر کے نقلی ادویات کے خلاف مہم کوازسر نو شرو ع کر کے میڈ یکل شعبے میںمو جو د انسان نما گد ھو ں کاتا راج کر ے۔ اس کا اور با تو ں کے علاوہ یہ نتیجہ نکلے گا کہ میڈ یکل لا ئین کی بیما ریا ں ختم ہو جا ئیں گی جس کا مفید اثر دیگر شعبو ں میں پڑ ے گا اور عوامی خد مت کا بے لو ث جذ بہ ایڈمنسٹریشن میںپروان چڑ ھ سکے گا۔ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
 

تازہ ترین