تازہ ترین

انڈس لائٹ کی ڈیلروں سے میٹنگ ،کمپنی کے نئے آلات متعارف

تاریخ    5 اپریل 2021 (31 : 12 AM)   


سید اعجاز
سرینگر//انڈس لائٹ نامی کمپنی کی جمو ں و کشمیر میں موجود تمام ڈیلروںکے ساتھ سالانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں اور ڈیلروں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میںکمپنی کے 2 شعبہ جات کے ڈائریکٹر پریم کمار اور لکشمی پرساد نے ڈیلروں کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔پریم کمار نے ڈیلروںکو لاک ڈائون کے باجود ٹارگٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کچھ نئے آلات  متعارف کئے اور ڈیلروں کو اس سلسلے میں جانکاری دی ۔ اس دوران سٹار ویلی سولرس کے سی ای او محمد یونس ملہ نے یہاں موجود ڈیلروں کونئی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی۔