تازہ ترین

اچھی رات

افسانچے

تاریخ    21 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


ابن رشیدمصباحی
نسیم اور رضوان بہت گہرے دوست تھے مگر  پسند ناپسند کے معاملے میں دنوں کی رائے الگ الگ  تھی ۔ رضوان کوئی چیز پسند کرلے تو نسیم کو وہ چیز ضرورناپسند ہوتی اور نسیم کوئی چیز پسند کرے تو رضوان اس کا الٹا ضرور کرتا۔ بس ایک دن تھا جہاں دنوں کی پسند یکساں تھی یعنی کہ دونوں کو دن پسند تھا۔۔
ایک دن باتوں باتوں میں اچانک رضوان نے کہا کہ مجھے رات پسند ہے۔
نسیم حیرت زدہ ہوکر اس سے پوچھنے لگا کہ "یار آج  یہ تمہاری پسند اچانک کیسے بدل گئی،تجھے رات کیوں پسند آئی ؟"۔
رضوان کہنے لگا "بس ایسے ہی "۔
"کوئی تووجہ بتا"نسیم اصرار کرنے لگا۔
" جب سے میرے ابا اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں مجھے رات ہی اچھی لگتی ہے"۔
"مگر کیوں نسیم" رضوان نے مایوسی بھرے لہجے میں پوچھا۔
"کیونکہ رات کے اندھیرے میں کوئی میری مجبوریاں نہیں دیکھ سکتا"۔
 
دراس کرگل لداخ،موبائل نمبر؛8082713692