تازہ ترین

ضلع اسپتال شوپیان کی اسٹاف نرس معطل | 6 ماہ کی بچی کو چارروزتک زائدالمعیادانجکشن دینے کاانکشاف

تاریخ    20 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


شاہد ٹاک
 شوپیان//شوپیان ضلع اسپتال میں ایک بچی کو زایدالمعیادانجکشن دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایک اسٹاف نرس کو اس سلسلے میں معطل کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع اسپتال شوپیان میں محمداقبال کٹاری کی چھ ماہ کی بچی گزشتہ چارروز سے زیرعلاج ہے اوران چار دنوں کے دوران اس کی بچی کو جوانجکشن دیئے گئے وہ زائدالمعیاد ہوچکے تھے۔تاہم معجزاتی طور بچی کو زائدالمیعادانجکشن لگانے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔کٹاری نے ان چار روز کے دوران اس کی بچی کو لگائے گئے انجکشنوںکودکھایاجن پرMonocef 125mgلکھا ہے۔یہ انجکشن مئی 2018میں بنائے گئے ہیں جبکہ اکتوبر2020کے بعد یہ زائدالمیعاد ہوچکے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں کام کررہے کچھ ملازمین کی غفلت شعاری کے خلاف لوگوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کوتاہی کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس دوران چیف میڈیکل افسر شوپیان نے فون کرنے پر بتایا کہ وہ اس وقت اسپتال میں موجود نہیں ہے اوراس واقعہ میں ملوث جو بھی ہوگا اس کیخلاف کارروائی کی 
 

تازہ ترین