تازہ ترین

بہتر بھارت پاک تعلقات پرڈاکٹر فاروق کازور

تاریخ    20 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


سری نگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارت اورپاکستان کے درمیان تجارت اور راہداری کے راستوں کو کھولنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات لازمی ہیں۔پنجاب کے فیروزپور شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے ساتھ مزیدراستوں کو کھولنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک لوگوں کی بہتری کیلئے امن اور بہتر تعلقات کوفروغ دیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ جو یہاں نجی دورے پر تھے،کے ہمراہ کابینہ وزیر رانا گرمیت سنگھ سودھی اور دیگر اعلیٰ عہدیداربھی تھے۔کے این ایس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کی نفرتوں کودفن کیاجائے اور خوشگوار ماحول کی شروعات کی جائے جو معشیت کی ترقی کیلئے سازگار ہے۔اس سے قبل ، ڈاکٹرعبد اللہ یہاں پولیس لائن کے ہیلی پیڈ پر پہنچے ، جہاں سے وہ گردوارہ ساراگاری میموریل گئے۔ انہوں نے جنگ سارہ گڑھی کے بہادر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ عبداللہ نے شہدا ء کی قربانی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میری خواہش تھی کہ اس یادگار کا دورہ کروں۔
 

تازہ ترین