تازہ ترین

کار پارکنگ کا معاملہ | سب انسپکٹر نے بزرگ جوڑے کی پٹائی کی ، کیس درج

تاریخ    20 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


یواین آئی
نئی دہلی // دہلی کے علاقے روہنی میں کار پارکنگ کے سلسلے میں ہوئے جھگڑے میں پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف غیر مہذب سلوک کرنے اور شراب پی کر مار پیٹ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر سریندر ہڈا کے خلاف سمے پور بادلی دہلی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ الزام ہے کہ گھر کے باہر گاڑی کھڑئے کرنے کے سلسلے میں نشے میں مد ہوش پولیس اہلکار نے بزرگ جوڑے اور ان کے داماد کو بری طرح پیٹا ۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا اور مقامی لوگوں نے اس کی موبائل میں ویڈیو بھی بنا لی ۔سمے پور بادلی پولیس تھانے میں بزرگ جوڑے کے بیان کے بعد سب انسپکٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 324 ، 354 اور 341 کے تحت شکایت درج کی گئی ہے اوراس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ بزرگ جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے داماد کے گھر روہنی سیکٹر 18 آئے تھے ۔اسی دوران دوسری منزل پر رہنے والے انسپکٹر نے ا ن کے داماد سے گاڑی کو ہٹانے کو کہا اور جب انہوں نے گاڑی ہٹانے سے انکار کر دیا تو سب انسپکٹر نے اپنی پوسٹ کی دھونس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبھی کی پٹائی کر دی ۔ ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پولیس سے بھی اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 

تازہ ترین