تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر ’عوام کی بات‘ریڈیو پروگرام کا ماہ اپریل سے آغاز کریں گے

تاریخ    18 مارچ 2021 (02 : 02 PM)   
(File pic)

یو این آئی
سری نگر// وزیر اعظم نرنیدر مودی کے ’من کی بات‘ ریڈیو پروگرام کے طرز پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی یونین ٹریٹری میں ماہ اپریل سے ’عوام کی بات‘ ریڈیو پروگرام کا آغاز کریں گے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس ریڈیو پروگرام کی ویب سائٹ کا گذشتہ روزافتتاح کیا ۔ آدھے گھنٹے پر محیط اس پروگرام میں عوام سے ان کو درپیش مسائل کو سنا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق’عوام کی بات‘ کا یہ ریڈیو پروگرام ماہ اپریل سے شروع ہوگا اور ہر مہینے کی تیسری اتوار کو آدھے گھنٹے پر محیط یہ پروگرام نشر کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین