تازہ ترین

جموں کشمیر بینک کو بہترین ٹیکنالوجی کیلئے اعزازعطا | بینک کی انتھک کوششوں کو تسلیم کئے جانے کا اعتراف:چیئرمین

تاریخ    18 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر بینک کی حصولیابیوں میں ایک اورسنگ میل کااضافہ ہواہے اور اس ادارے کوانڈیا بینک ایسوسی ایشن نے سال2019-20کیلئے بہترین ٹیکنالوجی کاایوارڈ عطاکیا ہے۔بینک کو بہترین ڈجٹل فائنانشل انکلوشن انیشیٹیوایوارڈزمرے میں دوسرے نمبر پر رکھاگیا۔بینک کے چیئرمین آر کے چھبرنے انڈیابینک ایسوسی ایشن ،جو249بینکوں کی ایک نجمن ہے ،سے یہ ایوارڈایک ورچیول تقریب پر حاصل کیا۔قابل ذکر ہے کہ 16ویں سالانہ بینکنگ ٹیکنالوجی ایوارڈزکامقصدمختلف زمروں میں بینکوں کی بہترین کارکردگی کوتسلیم کرنا ہے ۔ان ایوارڈزکی افادیت اور بھی زیادہ ہوگئی ہے کیوں کہ بھارت تیزترڈجٹل ٹیکنالوجی کے انقلاب میں داخل ہوا ہے۔جموں کشمیر بینک کو اس اعزاز کیلئے  بینکنگ ماہرین کی ایک جیوری نے منتخب کیا۔بینک کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں کشمیر بینک کی ان تھک کوششوں کو تسلیم کئے جانے کااعتراف ہے جو وہ اپنی ٹیکنالوجی اورانفارمیشن کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے کررہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑااعزاز ہے اوراس سے ہمیں اپنی کوششوں پر مزید توجہ مرکوزرکھنے کا حوصلہ ملے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر بینک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبرسیکورٹی ڈومینزمیں سرفہرست بینک کے طورابھررہا ہے۔
 

تازہ ترین