تازہ ترین

سنٹرل یونیورسٹی کے اہتمام سے بابا صالح میں تقریب | بستی کو ہر لحاظ سے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی

تاریخ    18 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر اور مڈل اسکول باباصالح کے اہتمام سے بابا صالح میں مشترکہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی کے ذریعہ باباصالح گاؤں کو اپنانے کا بنیادی مقصد علاقے میں تعلیمی اداروں کی مجموعی ترقی کے لئے خاطر خواہ تعاون فراہم کرنا ہے۔تعلیم اداروں اور سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کی کوشش ہے کہ وہ اساتذہ عملے کو علاقے میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں مدد فراہم کرے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی جلد ہی علاقے کے اسکول کے طلباء کے لئے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کا مشاہدہ کرنے کے لئے  انتظام کرے گی تاکہ وہ یونیورسٹی کی تشکیل سے پوری طرح واقف ہوں۔ انہوں نے تعلیمی برادری کے اراکین سے بھی کہا کہ وہ ان علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں انہیں یونیورسٹی کے کارکنوں کی مدد کی ضرورت ہے۔فائنانس آفیسر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی سی ، پروفیسر فیاض اے نکہ نے کہا کہ ڈی آئی سی اس علاقے میں ایک تربیتی مرکز قائم کرنے پر غور کر رہی ہے جس میں لوگوں کو مختلف روایتی فنون اور دستکاری میں تربیت دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اسکول کے طلبا کو کمپیوٹر ٹریننگ فراہم کرنے کی بھی کوشش کرے گی تاکہ وہ اس میں مہارت حاصل کرسکے۔ امتحانات کے کنٹرولر اور چیئرپرسن ڈبلیو ای سی پروفیسر پروین پنڈت نے کہا کہ یونیورسٹی نے پہلے ہی میڈیکل کیمپ لگا کر علاقے کے شہریوں کی صحت سے متعلق مفت طبی سہولیات فراہم کی ہے جس میں ضرورت مندوں کو دوائیں فراہم کی گئیں۔سینئر پروفیسر ڈی او ای پروفیسر نگہت بسو نے کہا کہ یونیورسٹی باباصالح کے ان علاقوں کی نشاندہی کرے گی جہاں کسی بھی قسم کی سہولیات کی ضرورت ہے اور اسی کے مطابق اس پر عمل کرے گی۔باباصالح مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اشرف ریشی نے اسکول کو اپنانے اور تقریب کے انعقاد پر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ یہ علاقہ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے اور اس کے لئے اسکول کی تعلیم کو مزید مستحکم کرنے کے لئے یونیورسٹی حکام سے مدد لی ہے۔
 

تازہ ترین