تازہ ترین

بشارت بخاری مستقبل کا فیصلہ

دوستوں کے صلاح مشورے سے کریں گے

تاریخ    17 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس سے مستعفی ہوئے سابق وزیر بشارت بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سے ان کا الگ ہونا نہ پہلے سے طے شدہ پلاننگ کا حصہ تھا اور نہ ہی کسی اور سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا منصوبہ ہے۔کے این ایس سے بات کرتے ہوئے سید بشارت بخاری نے کہا کہ جو کچھ سامنے آرہا ہے ،وہ اصل میں جموں و کشمیر میں موجودہ سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں سیاسی  بصیرت رکھنے والے دوستوں کے ساتھ صلاح مشورے میں مصروف ہوں اور ساتھ ہی میں حلقہ انتخاب سنگرامہ میں اپنے سیاسی ورکروں سے مستقبل کی سیاست کے بارے میں بات چیت کررہا ہوں، تاہم انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی ورکروں اور اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی مستقبل کالائحہ عمل مرتب دیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو سید بشارت بخاری نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ایک خط کے ذریعے نیشنل کانفرنس سے اپنی علیحدگی کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔