تازہ ترین

لیفٹنٹ جنرل پانڈے15ویں کور کے نئے کمانڈر

تاریخ    16 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


شبیر ابن یوسف
سرینگر // لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے  15ویں کور کے جی او سی کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ دیوندر پرتاپ پانڈے  15ویں کور کے 50ویں کور کمانڈر ہونگے۔ وہ جمعرات18مارچ کو اپنا چارج سنبھال رہے ہیں۔موجود کور کمانڈر بی ایس راجو نئے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ہونگے۔پانڈے  نے اس سے قبل ٹریٹوریل آرمی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل رہے ہیں۔پانڈے  نے کشمیر میں پہلے بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔ وہ کلو فورس کے جی او سی بھی رہے ہیں۔انہوں نے چیر کوٹ کپوارہ میں 8سیکٹر کمانڈر کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس  راجو فوجی ہیڈکوارٹر میں ملٹری آپریشنز کو دیکھیں گے۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ کی جگہ پر تعینات ہونگے جنہیں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا ہے۔