تازہ ترین

چیئر مین، ڈپٹی و ممبران کا ماہانہ مشاہرہ مقرر DDC

تاریخ    9 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے ’’ وارنٹ آف پرسی ڈنس‘‘ میں ترمیم کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین کو انتظامی سیکریٹریوں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کا درجہ دیا ہے۔سرکارنے ڈی ڈی سی ممبروںو چیئر مینوں کا ماہانہ مشاہرہ مقرر کردیا ہے۔ چیئرپرسن ، وائس چیئرپرسن اور ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے ممبروں کے لئے اعزازی مشاہرے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ضلع ترقیاتی کونسل  چیئرپرسن کو ماہانہ 35000 روپئے کا اعزاز یہ مشاہرہ ملے گا جبکہ وائس چیئرپرسن اور ممبر کو بالترتیب 25000 اور 15000 روپے ملیں گے۔ادھرحکومتی احکامات کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل  چیئرپرسن کو پروٹوکول فہرست میں سیریل نمبر 26 پر رکھا گیا ہے۔ انہیں انتظامی سکریٹریوں ، ڈویژنل کمشنروں ،آئی جی پیز ، جوائنٹ سکریٹریز آف انڈیا اور فوج کے میجر جنرل یا مساوی عہدے کے افسران کے برابر رکھا گیا ہے۔ ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن کو سیریل نمبر 27 پر رکھا گیا ہے ، جو ریاست یا مرکز ی زیر انتظام خطے کے اندر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے برابر ہیں۔ ضلع ترقیاتی کونسل ممبران بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن ، میونسپل کونسلوں اور بلدیات کے صدور ، ضلعی مجسٹریٹ ، بریگیڈیئر اوراس کے عہدے کے افسران ، محکموں کے سربراہان ، ضلعی اور سیشن ججوں کے ساتھ پروٹوکول کی فہرست میں نمبر 28  ویں نمبر پر ہونگے۔