تازہ ترین

پیٹرسن کی بہترین اننگز سے انگلینڈ لیجنڈز فتح یاب

تاریخ    9 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


 رائے پور/گیند بازوں کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ لیجنڈز نے اتوار کو یہاں رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ کپ ٹی۔ 20ے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش لیجنڈز کو سات وکٹ سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ پر 113رنوں پر روک دیا اور پھر 36 گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔انگلینڈ لیجنڈز کا یہ پہلا میچ تھا اور اب وہ چار پوائنٹ کے ساتھ فہرات میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم کو اپنے پچھلے میچ میں ہندوستان سے شکست حاصل ہوئی تھی۔بنگلہ دیش سے ملے 114 کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کو فل مسٹرڈ (27) اور کپتان کیون پیٹرسن (42) نے پہلے وکٹ کے لئے 3.4 اوور میں 46 رنوں کی شراکت داری کرکے دھماکہ خیز شروعات دی۔ اگرچہ عالمگیر کبیر نے مسٹرڈ کو صالح کے ہاتھوں کیچ کراکر اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ مسٹرڈ نے 16 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چکہ لگایا۔مسٹرڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد پیٹرسن نے ڈیرین میڈی (ناٹ آؤٹ 32) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 40 رنوں کی شراکت داری کرکے انگلینڈ کوجیت کی جانب گامزن کردیا۔ کپتان پیٹرسن نے 17 گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پیٹرسن کو کپتان محمد رفیق نے بولڈ کیا۔رفیق نے اس کے بعد کرس اسکوفیلڈ (5) کو بھی ایل بی ڈبلیو کرکے انگلینڈ کو تیسرا جھٹکا دیا۔ میڈی نے پھر گوون ہیلمٹن (ناٹ آؤٹ 5) کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو سات وکٹ سے جیت دلادی۔ میدی نے 32 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان محمد رفیق نے دو اور کبیر نے ایک وکٹ لیا۔اس سے قبل پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات صحیح نہیں رہی اور ٹیم نے 4.4 اوور تک 22 رن کے اندر ہی ناظم الدین (12) اور جاوید عمر (5) کے طور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنو دیئے۔ ناطم الدین کو ریان سائڈ باٹم نے جبکہ عمر کو کرس  ٹریملیٹ نے آؤٹ کیا۔ٹریملیٹ نے پھر حنان سرکار (13) کو بھی آؤٹ کرکے 37 رن تک بنگلہ دیش کے تین وکٹ گرا دیئے۔ ٹیم کے بلے بازوں کا فلاپ شو آگے بھی جاری رہا اور نفیس اقبال (8) ٹیم کے 45 کے اسکور پر چوتھے وکٹ کے طور پر پویلین لوٹ گئے۔ اقبال کو مونٹی پنیسر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کو پانچواں دھچکا 8.1 اور میں 55 کے اسکور پر رمیض صالھ کی صورت میں لگا۔ انہوں نے کرس اسکو فیلڈ نے اسٹمپ آؤٹ کرایا۔ اگرچہ اس کے بعد مشفق الرحمان (ناٹ آؤٹ 30) اور خالد مسود (31 ریٹائرڈ ہرٹ) نے چھٹے وکٹ کے لئے 51 رنوں کی شراک داری کرکے بنگلہ دیش کو مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 113 رنوں پر پہنچا دیا۔ مسود نے 39 گیندوں پر تین چوکے جبکہ رحمان نے 26یندوں پر چار چوکے لگائے۔ محمد رفیق نے دو گیندوں پر ناٹ آؤٹ دو رن بنائے۔(یو این آئی)
 

تازہ ترین