تازہ ترین

بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں لڑکیوں کی کارکردگی شاندار

تاریخ    8 مارچ 2021 (11 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے پیر کی صبح بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس میں لڑکیوں کی بہتر کارکردگی نمایاں طور پر ظاہر ہوئی ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق مذکورہ امتحان میں کل ملاکر58393اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے46987اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔
لڑکیوں میں کامیابی کی شرح82.72فیصد جبکہ لڑکوں میں کامیابی کی شرح78.46رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں 30960لڑکے اور27437لڑکیاں شامل ہوئی تھیں جن میں بالترتیب24291اور22696اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔