تازہ ترین

جواہر پورہ لام ترال میں سکولی عمارت خستہ حال | نئی عمارت5سال قبل تعمیر ،منتقلی کا ہنوز انتظار

تاریخ    8 مارچ 2021 (54 : 12 AM)   


سید اعجاز
ترال//جواہر پورہ لام ترال میں قائم ایک ہائی سکول کرایہ کی خستہ حال عمارت میں موجود ہونے کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طلباء اور عملے کو  پریشانیوں کا سامنا کرنا ہے ۔ ترال سے15کلو میٹر دور جوا ہر پورہ لام میں قائم قائم اس ہائی سکول کی عمارت خستہ حال ہے اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرکار نے چند قبل ایک شاندار عمارت تعمیر کی ہے تاہم نا معلوم وجوہات کی بناء پر سکول کو  منتقل نہیں کیا گیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں ایک اور عمارت اور بیت الخلا ء پر کام جاری ہے جبکہ سکولی بچوں کے لئے ایک کھیل کا میدان بھی تعمیر ہوا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس پروجیکٹ پر ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ رقم خرچ ہوا ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اشتیاق احمد نے بتایا کہ سکول کی اس عمارت پر79لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیںاور2013میں کام شروع کر کے صرف تین سال کے اندر مکمل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو کئی بار عمارت کو اپنی تحویل میںلینے کے لئے کہا گیا ہے جس کی وجہ سے سکولی عمارت کو نقصان پہنچنے کے علاوہ بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اشتیاق احمد نے بتایا کہ انہوں نے سکول کی مرمت کیلئے محکمہ کو پھرایک رپورٹ بھیجی ہے جس کے بعد اس عمارت پر مزید کام کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین