تازہ ترین

۔3سال سے مفرور کولگام کا شہری گرفتار

تاریخ    8 مارچ 2021 (54 : 12 AM)   


خالد جاوید
کولگام //کولگام میں پولیس نے ایک مفرور شہری کو گرفتار کرلیا جو طویل عرصے سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ڈاکٹر عبدالباری نائیک عرف شبیر نائیک ولد غلام محی الدین نائیک ساکن چدڑ کولگام 2018 سے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار تھا۔اسکے بارے میں قابل اعتماد معلومات پر عمل کرتے ہوئے کولگام پولیس کی خصوصی ٹیم نے اسے ادھم پور سے گرفتار کیا۔ وہ پولیس کو کئی ایف آئی آرکے تحت مقدمات میں مطلوب تھا۔
 

تازہ ترین