تازہ ترین

شوپیان کے 3دیہات کا محاصرہ

تاریخ    8 مارچ 2021 (54 : 12 AM)   


شاہد ٹاک
شوپیان //فورسز نے شوپیان ضلع میں اتوار کو3دیہات کا محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔ 44آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے کیگام اور فسٹ آر آر ،178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے ریشی پورہ نامی دیہات کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا ۔پولیس نے بتایا کہ بعد میں دونوںیہات سے محاصرہ ہٹایا گیا کیونکہ ان گائوں میں کوئی بھی جنگجووں موجود نہیں تھا ۔ سوگن زینہ پورہ نامی گائوں کا بھی 44آر آر اور 178بٹالین سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس نے محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں تاہم کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔گذشہ روز شوپیان میں 6دیہات میں تلاشیاں لی گئی تھیں۔